وزیراعظم امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ | اقوام متحدہ میںسربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے

3 hours ago 1

September 21, 2024

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی کواڈ سمٹ میں شرکت اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مستقبل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرنے کے لئے سنیچر کی صبح تین روزہ دورہ پر امریکہ کے لئے روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اپنے کواڈ ساتھیوں امریکی صدر جو بائیڈن، آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ساتھصدر بائیڈن کے آبائی شہر ولمنگٹن میں ہونے والی سمٹ میں شامل ہونے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فورم انڈو پیسفک خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم خیال ممالک کے ایک اہم گروپ کے طور پر ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کے ساتھ ان کی دو طرفہ ملاقات، جو آج سہ پہر ہوگی، دونوں فریقوں کو ہمارے لوگوں اور عالمی بھلائی کے لیے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے نئے راستوں کا جائزہ لینے اور شناخت کرنے کی اجازت دے گی۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں اور دنیا کی سب سے بڑی اور قدیم جمہوریتوں کے درمیان منفرد شراکت داری کو زندہ کرتے ہوئے امریکہ کے اہم کاروباری لیڈروں کے ساتھ مشغول ہونے کے منتظر ہیں۔ ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بات چیت 22 ستمبر کو نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں ہونے والی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 23ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی مستقبل کی چوٹی کانفرنس عالمی برادری کو انسانیت کی بھلائی کے لیے آگے کی راہیں طے کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں انسانیت کے چھٹے حصے کے خیالات شیئر کروں گا کیونکہ پرامن اور محفوظ مستقبل میں ان کا دا دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article