عارف لائیگرو کی مختلف علاقوں میں گھر گھر مہم جاری

3 hours ago 1

September 21, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// پی ڈی پی کے سینئر لیڈر عارف لائیگرو نے ہفتہ کو چھتہ بل، نائد کدل، ملارٹہ اور دری بل کے علاقوں میں گھر گھر مہم کے ساتھ اپنی رسائی کو جاری رکھا۔ دن بھر کے پروگرام کے دوران لائیگرو نے مکینوں سے بات چیت کی، ان کے تحفظات سنے اور مقامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے ساتھ ان کی ذاتی بات چیت حبہ کدل حلقہ کے ہر حصے میں اعتماد سازی اور ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ان کی لگن کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے ’شائننگ حبہ کدل‘اور’بدلتا حبہ کدل‘کیلئے اپنے روڈ میپ کا اعادہ کیا اور کہا کہ منتخب ہونے کے بعد بجلی کے نرخوں میں چھوٹ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حبہ کدل کے لوگ مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ بھاری بل ہمیں قبول نہیں۔ انہوں نے کہا ’’ہم ایک فلاحی ریاست ہیں اور ایک بار منتخب ہونے کے بعد میں اپنے حلقے میں اپنے لوگوں کو فلاحی فوائد کی ضمانت فراہم کروں گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’ اللہ کے فضل اور عوام کے غیر متزلزل اعتماد سے حلقہ حبہ کدل میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرنے کا یقین ظاہر کیا‘‘۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article