کانسچونسی پروفائل | عیدگاہ نشست پر تکونی مقابلے کا امکان

3 hours ago 1

September 21, 2024

بلال فرقانی

سرینگر//عیدگاہ نشست پر نیشنل کانفرنس،اپنی پارٹی اور پی ڈی پی امیدواروں کے درمیان تکونی مقابلہ کا امکان ہے تاہم مجموعی طور پر13امیدواروں کی سیاسی تقدیر کا فیصلہ دوسرے مرحلے میں25ستمبر کو ہوگا۔نیشنل کانفرنس نے اس نشست پرسابق ممبر اسمبلی اور سپیکر اسمبلی مبارک گل کو میدان میں اتارا ہے جبکہ پی ڈی پی نے قانون ساز کونسل کے سابق رکن خورشید عالم کو اس نشست سے مقابلے کیلئے کھڑا کیا۔اپنی پارٹی کی طرف سے محمد اشرف بٹ پالپوری بھی دوڑ میں ہے ۔ اس نشست سے بھاجپا نے بھی اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔ مبارک گل نے اس نشست پر 5مرتبہ کامیابی درج کی ہے اوروہ جموں کشمیر اسمبلی میں سپیکر کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔مبارک گل کا نام نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈروں میں شمار ہوتا ہے اور اسی بھروسے اور تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے مبارک گل کو اس اہم نشست سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مبارک گل اس نشست پر مضبوط دعویدار ہے تاہم انکا مقابلہ پی ڈی پی کے خورشید عالم سے ہوگا۔ملازمین سیاست سے انتخابی سیاست میں شامل ہونے والے خورشید عالم نے2014کے الیکشن میں خانیار اسمبلی حلقے سے الیکشن میں شرکت کی تھی اور دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے انہوں نے5338 ووٹ حاصل کئے تھے ۔ بعد میں محمد خورشید عالم کو پی ڈی پی کی جانب سے قانون ساز کونسل کیلئے نامزد کیا گیا۔اس نشست پر اپنی پارٹی کی جانب سے محمد اشرف پالپوری کو میدان میں اتارا گیاہے جو کہ سیاستی میدان میں گزشتہ2دہائیوں سے نیشنل کانفرنس کے کارکن کی حیثیت سے کام کرتے آئے ہیں تاہم بعد میں انہوں نے این سی سے علیحدگی اختیار کی۔ پالپوری کارپریٹر بھی رہ چکے ہیں۔بھاجپا نے اس نشست سے یوتھ مورچہ کے ریاستی سیکریٹری اور سابق کارپوریٹر عارف مجید پانپوری کو میدان میں اتارا ہے جبکہ نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے نثار احمد بٹ،سماج وادی پارٹی کی طرف سے معراج الدین آہنگر،پیپلز کانفرنس سے عرفان احمد متو،آزاد امیدوار عرفان احمد شاہ،شکیل احمد ڈار،غلام نبی بٹ، رئوف احمد بٹ اور فہیم احمد ریشی شامل ہے۔ نیشنل کانفرنس نے اب تک اس نشست پر5بار کامیابی درج کی ہے۔1977میں عبدالرشید کابلی نے اس نشست پر نیشنل کانفرنس کے غلام رسول ریشی کو قریب2ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی تاہم1983میں نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر مبارک گل نے جیت درج کرتے ہوئے کانگریس کے غلام محمد مسگر کو35ہزار500ووٹوں سے ہرادیا۔1987کے الیکشن میں عوامی ایکشن کمیٹی کے محمد شفیع خان نے15ہزار کے قریب ووٹوں کی فرق سے میدان مارا۔1996میں مبارک گل نے ایک بار پھر نیشنل کانفرنس کو اس نشست سے جیت درج کرلی اور جنتا دل کے امیدوار فاروق احمد کو7ہزار کے قریب سے شکست دی جبکہ2002کے الیکشن میں مبارک گل نے آزاد امیدوار محمد اشرف بخشی کو1500ووٹوں سے ہرادیا۔2008کے الیکشن میں مبارک گل نے پی ڈی پی امیدوار آصفہ طارق قرہ کو1700کے قریب ووٹوں سے شکست دی جبکہ2014کے الیکشن میں گل نے پی ڈی پی امیدوار علی محمد وانی کو600ووٹوں سے ہرادیا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article