تعلیم یافتہ

3 hours ago 1

September 21, 2024

ڈاکٹر فیض قاضی آبادی

جمشید گاؤں کا اکیلا پوسٹ گریجویٹ تھا۔ اس گاؤں کے لوگوں کے پاس باغات اور کھیت تھے اس لئے انہوں نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے بجائے کھیتوں میں کام کرنے پر لگا دیا ۔ جمشید کے والد پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ گاؤں میں یہی ایک گھر تھا ۔ ان کے پاس باغات اور کھیت نہیں تھے ۔ گاؤں کے لوگ انہیں نیچ سمجھتے تھے ۔ جمشید کو اس بات کا احساس تھا کہ انہیں کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہت ذہین اور ہارڈ ورکر تھے اس لئے یونیورسٹی سے نکلتے ہی ان کو اچھی گورنمنٹ جاب مل گئی ۔ سب افراد خانہ خوش ہوگئے، البتہ گاؤں کے لوگوں پر جیسے پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ کوئی بھی شخص ان کے گھر ان کو مبارک باد دینے کے لئے نہیں گیا ۔ کچھ دن بعد اسی گاؤں کے سرپنچ چودھری امجد نے نئے مکان کی بنیاد ڈالی تو دوسرے دن صبح سویرے ان کے گھر جمشید مبارک باد دینے کے لئے پہنچ گئے۔ ان کے والد کو پتہ چلا تو جمشید پر برس پڑے۔ کرخت لہجے میں کہا
” جب آپ کو جاب مل گئی تو چودھری امجد آپ کو مبارک باد دینے کے لئے نہیں آئے ۔ پھر آپ ان کو مبارک باد دینے کے لئے ان کے گھر کیوں گئے”۔
” کیوں کہ اباجان میں تعلیم یافتہ ہوں ”
جمشید نے نہائت ہی ادب کے ساتھ جواب دیا۔
سوپور ناگہامہ، ہندوارہ کشمیر، موبائل نمبر؛7006303605

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article