جسٹس تاشی ربستان نئے چیف جسٹس | صدر جمہوریہ نے تقرری کو منظوری دی

5 hours ago 2

September 21, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی// جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کیلئے جسٹس تاشی ربستان کونئے چیف جسٹس کے بطور تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔اس سلسلے میں صدر جمہوریہ نے منظوری دے دی ہے۔جسٹس ربستان کے نام کی سفارش کرتے ہوئے سپریم کورٹ کولجیم نے کہا تھا کہ وہ لداخ علاقے سے پہلے چیف جسٹس ہوں گے، جس کی ہائی کورٹ کے ججوں میں بہت کم یا کوئی نمائندگی نہیں ہے اور اب تک اس میں کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ جسٹس تاشی ربستان کے علاوہ جسٹس ایم ایس رام چندر را کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجیو شکدھر کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔ممبئی ہائی کورٹ کے جج جسٹس نتن مدھوکر جمدار کو کیرالہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس کے آر شریرام کو مدراس ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس اندرا پرسنا مکھرجی کو میگھالیہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سریش کمار کیت کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ، تین جوڈیشل افسران کو مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article