آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بنیں | لیفٹیننٹ گورنر نے دلایا حلف، کابینہ میں 5اراکین شامل

3 hours ago 1

September 21, 2024

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی نے سنیچر کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے 21 ستمبر کو گورنر ہاوس میں منعقد ایک سادہ تقریب کے دوران آتشی کو حلف دلایا اور اس کے ساتھ آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بن گئیں۔ انہوں نے دہلی کی سب سے کم عمر خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا شرف بھی حاصل کر لیا۔ آتشی کے ساتھ ان کی کابینہ میں 5عآپ لیڈران کو جگہ ملی ہے۔ گوپال رائے، سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور مکیش اہلاوت کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا۔ سلطان پور ماجرا سے رکن اسمبلی مکیش اہلاوت پہلی بار دہلی حکومت میں وزیر بنے ہیں، جبکہ گوپال رائے، سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، عمران حسین اس سے قبل کیجریوال حکومت میں بھی کابینہ وزیر تھے۔ آتشی دہلی کے کالکا جی سے رکن اسمبلی ہیں۔ اردوند کیجریوال حکومت میں وہ وزیر تعلیم، پی ڈبلیو ڈی، بجلی، سیاھت، ترقی خواتین و اطفال سمیت کئی دیگر محکموں کی وزیر تھیں۔ وہ عام آدمی پارٹی کی سیاسی معاملوں کی کمیٹی کی بھی رکن ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے 2003 میں تاریخ میں انہوں نے ماسٹرس ڈگری حاصل کی تھی۔ عآپ کے قیام کے وقت سے ہی وہ پارٹی کی رکن ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article