ایئر مارشل امرپریت سنگھ فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

3 hours ago 1

September 21, 2024

یو این آئی

نئی دہلی//فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل امر پریت سنگھ کو فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔وزارت دفاع کے مطابق انہیں 30ستمبر سے ائیر چیف مارشل کے عہدے پر چیف آف دی ائیر سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ذمہ داری فضائیہ کے موجودہ سربراہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری کے جانشین ہوں گے ۔ چودھری 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ایئر مارشل امر پریت سنگھ 27اکتوبر 1964 کو پیدا ہوئے، دسمبر 1984 میں ہندوستانی فضائیہ کے فائٹر پائلٹ اسٹریم میں انہوں نے کمیشن حاصل کیا ۔ تقریبا 40سال کی طویل اور گرانقدر خدمات کے دوران انہوں نے مختلف کمانڈز، اسٹاف میں خدمات انجام دیں۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم، ایئر آفیسر ایک قابل فلائٹ انسٹرکٹر اور ایک تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ ہیں ، جن کے پاس مختلف قسم کے فکسڈ اور روٹری ونگ ہوائی جہازوں پر 5,000گھنٹے سے زیادہ پرواز کرنے کا تجربہ ہے۔اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک آپریشنل فائٹر اسکواڈرن اور فرنٹ لائن ایئر بیس کی کمانڈ کی۔ ایک ٹیسٹ پائلٹ کے طور پر انہوں نے ماسکو، روس میں مگ۔ 29 اپ گریڈ پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی قیادت کی۔ وہ نیشنل فلائٹ ٹیسٹ سینٹر میں پروجیکٹ ڈائریکٹر (فلائٹ ٹیسٹ) بھی رہ چکے ہیں اور انہیں ہلکے جنگی طیارے تیجس کی فلائٹ ٹیسٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے ساتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ میں کمانڈر ایئر ڈیفنس اور ایسٹرن ایئر کمانڈ میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کی اہم تقرریوں پر کام کیا ہے۔ وائس چیف آف دی ائیر اسٹاف کا چارج سنبھالنے سے پہلے وہ سینٹرل ائیر کمانڈ کے ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف تھے۔

فضائیہ چنئی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

نئی دہلی/یو این آئی/فضائیہ اپنے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پروگراموں کے دوران 6اکتوبر کو چنئی میں ایک عظیم الشان ایئر شو کے دوران مرینا بیچ کے اوپر آسمانوں پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔فضائیہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس سال ایئر فورس کا یوم تاسیس تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی کے تمبرم ایئر فورس اسٹیشن میں منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے طیارے اور ہیلی کاپٹر 92 ویں سالگرہ کے موقع پر 6اکتوبر کو مرینا بیچ پر آسمانوں پر ایک شاندار اور دلچسپ ایکروبیٹک شو کریں گے۔ اس سال کا پروگرام ‘انڈین ایئر فورس – قابل، بااختیار، خود انحصار’ کے تھیم پر مبنی ہے جو ملک کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے فضائیہ کے پختہ عزم کی علامت ہے۔ چنئی کے لوگ اس دن ایک سنسنی خیز تماشے کا مشاہدہ کریں گے، جس میں فضائیہ کے 72 طیارے مسحور کن ایروبیٹک مشقیں انجام دے رہے ہیں اور مطابقت پذیر فارمیشن پرواز کا مظاہرہ کریں گے۔یہ پروگرام مشہور مرینا بیچ پر صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ اس قسم کا ایئر شو آخری بار 8 اکتوبر کو پریاگ راج کے سنگم علاقے میں ہوا تھا، جس میں لاکھوں ناظرین نے شرکت کی تھی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article