امریکی صدر کی ا�لی� کا کابین� اجلاس میں ڈیبیو

3 hours ago 1

September 21, 2024

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

نیویارک //امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن نے کابینہ اجلاس میں پہلی مرتبہ شرکت کر کے ڈیبیو کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق تقریباً ایک سال بعد امریکی صدر جوبائیڈن کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے تو اس مرتبہ ان کی اہلیہ نے پہلی مرتبہ میٹنگ میں شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کا اجلاس ا?خری مرتبہ اکتوبر 2023ء میں ہوا تھا۔جعمے کو ہوئے اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن نے خواتین کی صحت کی تحقیق پر وائٹ ہاؤس کے اقدام کے بارے میں بات کی۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جِل بائیڈن کی موجودگی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اور پچھلی انتظامیہ میں خاتونِ اوّل نے مخصوص وجوہات کی بناء پر ان میٹنگز میں شرکت کی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ جِل بائیڈن ہمارے ساتھ شامل ہوئی ہیں اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ مسئلہ کتنا اہم ہے جس کے بارے میں وہ بات کرنے والی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں امریکی صدر نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے بھی بات کی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article