مغربی بنگال میں سیلاب سے تباہی | 6000لوگ امدادی کیمپ پہنچائے گئے

3 hours ago 1

September 21, 2024

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//مغربی بنگال میں سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو بچا کر محفوظ مقامات پر بنائے گئے کیمپوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ کھڑگ پور، مغربی میدنی پور میں ضلع انتظامیہ کی ٹیم کے علاوہ دیگر ٹیمیں سیلاب کی حالت پر نظر رکھ رہی ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں راحت اشیا کی سپلائی کی جا رہی ہے۔ حالانکہ سیلاب سے متاثر لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں تاریکی میں رات گزارنی پڑ رہی ہے۔اطلاع کے مطابق تقریبا 6000لوگوں کو راحت کیمپوں میں لایا گیا ہے جبکہ زیادہ تر لوگ اپنے مویشیوں اور سامانوں کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں اب بھی رہنے پر مجبورہیں۔ یہاں پر انہیں پینے کے لیے پانی اور کھانا نہیں مل رہا ہے جس کے سبب انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔سیلاب کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کا بجلی کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔ اس سے 80ہزار لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کسانوں کی کھیتی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ قریب ایک لاکھ ہیکٹئر فصل برباد ہوئی ہے۔ سیلاب سے نپٹنے کے لیے این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں، ایس ڈی آر ایف کی چار ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ5 لوگوں کو سانپ نے کاٹ لیا تھا۔ ان سبھی کا علاج کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ ان کی ہدایت پر حاملہ خواتین، بزرگ اور بچوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر
دیا گیا ہے۔ کچھ جگہوں پر حاملہ خواتین کی ڈیلیوری بھی ہوئی ہے۔ سبھی محفوظ ہیں۔ لوگوں تک ریلیف میٹیریل پہنچایا جا رہا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article