دوران پرواز خاتون مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا، پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کردی

4 hours ago 1
دوران پرواز خاتون مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا، پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کردی ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ یہ ہنگامی لینڈنگ کمپنی کی پالیسی کے مطابق کی گئی کیونکہ جہاز میں چوہے کا ہونا ایک خطرہ تھا۔

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی ایئر لائن کے ایک مسافر طیارے میں دوران پرواز ایک خاتون کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا، جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے اسپین کے شہر ملاگا کے لیے پرواز کر رہا تھا۔ جیسے ہی خاتون مسافر نے اپنے کھانے کا ڈبہ کھولا، اس میں سے چوہا نکل آیا، جس کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کر کے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ یہ ہنگامی لینڈنگ کمپنی کی پالیسی کے مطابق کی گئی کیونکہ جہاز میں چوہے کا ہونا ایک خطرہ تھا۔ اس واقعے کے بعد، مسافروں کو ایک دوسرے طیارے کے ذریعے اسپین روانہ کیا گیا۔

ایک عینی شاہد نے ریکارڈ کردہ ویڈیو میں بتایا کہ خاتون کے کھانے کا باکس کھولتے ہی چوہا بھاگ کر جہاز میں کہیں چھپ گیا۔ یہ واقعہ مسافروں کے لیے خوفناک تجربہ بن گیا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article