صدرجمہوریہ مرمو کے دورہ حیدرآباد کی تیاریوں کا جائزہ

4 hours ago 1
صدرجمہوریہ مرمو کے دورہ حیدرآباد کی تیاریوں کا جائزہ چیف سیکرٹری نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام انتظامات کو پہلے سے یقینی بنائیں اور محکموں کے درمیان تال میل کے ساتھ ان پر عملدرآمد کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے 28 ستمبر کو دورہ حیدرآباد کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ کو عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران محترمہ مرمو صبح نالساریونیورسٹی آف لاء کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ وہ 28 ستمبر کی شام نیلائم میں انڈین آرٹس فیسٹیول کا افتتاح کریں گی۔

چیف سیکرٹری نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام انتظامات کو پہلے سے یقینی بنائیں اور محکموں کے درمیان تال میل کے ساتھ ان پر عملدرآمد کریں۔

محکمہ پولیس کو بلیو بک کے رہنما خطوط کے مطابق مناسب سیکورٹی، امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ اور بندوبست کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ روڈ اینڈ بلڈنگز (آر اینڈ بی) ڈپارٹمنٹ کو چھاؤنی بورڈ اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حکام کے ساتھ مل کر صدر کے قافلے کے ہنگامی راستوں سمیت سڑکوں کی مرمت کرنے کی ہدایت دی گئی۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article