یو این آئی
نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے صنعتکار گوتم اڈانی کو بدعنوانی میں ملوث قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس میں ملوث ہیں، اسلئے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی استغاثہ ایجنسی نے گوتم اڈانی کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں چارج شیٹ جاری کی ہے۔ اڈانی کی بدعنوانی کے خلاف امریکہ میں اقدامات ہو رہے ہیں لیکن ہندوستان میں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ صنعتکار گوتم اڈانی نے 2000کروڑ روپئے کی بدعنوانی کی ہے اور اس کی امریکہ میں تحقیقات ہوئی۔