مہاراشٹر اسمبلی انتخاب: کانگریس نے سبھی باغی امیدواروں کو 6 سال کے لئے پارٹی سے کیا معطل

1 week ago 1

ممبئی:7/ نومبر ( ایجنسیز)مہاراشٹر اسمبلی انتخاب سے عین قبل کانگریس پارٹی نے باغیوں کے خلاف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی اتحاد کے آفیشیل امیدواروں کے خلاف انتخاب لڑنے والے تمام باغی لیڈران کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ کانگریس کے مہاراشٹر انچارج رمیش چینیتھالا نے جمعرات کو کہا کہ ضلعی اکائیوں سے کہا گیا ہے کہ ان سبھی باغی لیڈران کی فہرست تیار کریں جو 20 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخاب کے لئے اب بھی میدان میں ہیں۔

کانگریس کے مہاراشٹر انچارج رمیش چینیتھالا نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ باتیں کہیں۔ انھوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’کوئی دوستانہ مقابلہ نہیں ہوگا، ایم وی اے کے آفیشیل امیدواروں کے خلاف انتخاب لڑ رہے سبھی امیدواروں کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔‘‘ کانگریس نے جن باغی امیدواروں کو پارٹی سے 6 سال کے لئے معطل کیا ہے ان میں کئی اہم نام شامل ہیں۔ مثلاً پارٹی نے یاگیہ ولکیہ جچکر (کٹول)، جئے شری پاٹل (سانگلی)، راجندر ملک (رام ٹیک)، آبا باگُل (پاروتی)، اور کمل ویاوہارے (قصبہ) جیسے لیڈران کو معطل کر دیا ہے۔اس درمیان رمیش چینیتھالا نے مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تشہیری منصوبوں کی بھی جانکاری دی۔

انھوں نے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ ساتھ کرناٹک اور تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ بھی ایم وی اے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔رانے کے مقصد سے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ شروع کی۔ وہاں تشدد شروع ہونے کے بعد سے وزیر اعظم مودی نے آج تک وہاں کا دورہ نہیں کیا ہے۔‘‘بڑھتی بے روزگاری کے تعلق سے کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی تیسری مدت کار میں نوجوانوں میں بے روزگاری کا بحران گہراتا جا رہا ہے۔

ضروری چیزوں کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ تخریب کاری اور نفرت کی سیاست کا زہر پھیل رہا ہے۔ خواتین اور اقلیتوں کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں۔ یہ سب ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے مکھوٹے کے پیچھے ہو رہا ہے۔ مودی حکومت عام لوگوں کے لیے نہیں، کچھ سرمایہ داروں کے لیے کام کرتی ہے۔کانگریس صدر نے وائناڈ کی عوام سے پرینکا گاندھی کو کثیر ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ہمیشہ وائناڈ کی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ 2019 میں وائناڈ نے راہل گاندھی کو ایک شاندار مینڈیٹ کے ساتھ منتخب کای اور 2024 میں دوبارہ ان پر اپنا بھروسہ دکھایا۔ اب وائناڈ کی عوام پرینکا گاندھی کو راہل گاندھی کے کام کو آگے بڑھانے کا موقع دے۔ ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ پرینکا گاندھی نے ملک بھر میں مشکلات کا سامنا کر رہے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑائی لڑی ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article