میرے تبصرے پر بی جے پی جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے: راہول گاندھی

2 hours ago 1
 راہول گاندھی گاندھی نے کہا "ہمیشہ کی طرح بی جے پی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج کہا کہ امریکہ میں سکھ برادری کے بارے میں انہوں نے جو کہا ہے اس میں سچائی ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈی کر رہی ہے۔

گاندھی نے آج یہاں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کثرت میں وحدت ہندوستان کی شناخت ہے اور جو کچھ انہوں نے امریکہ میں کہا وہ سچ ہے کیونکہ ہر شخص کو اپنے مذہب پر آزادی سے عمل کرنے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا "بی جے پی امریکہ میں میرے ریمارکس کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ میں ملک وبیرون ملک ہر سکھ بھائی بہن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میں نے جو کہا ہے اس میں کچھ غلط ہے؟ کیا ہندوستان کو ایسا ملک نہیں بننا چاہئے؟ جہاں ہر سکھ اور ہر ہندوستانی بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب پر آزادی سے عمل کر سکے ؟

گاندھی نے کہا "ہمیشہ کی طرح بی جے پی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ وہ مجھے خاموش کرنے کے لئے بے چین ہیں کیونکہ وہ سچائی کو برداشت نہیں کر سکتے۔ لیکن میں ہمیشہ ان اقدار کے لئے بات کروں گا جو ہندوستان کی شناخت ہے : تنوع میں ہمارا اتحاد، مساوات اور محبت۔ "

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article