حسین محتشم
پونچھ//گزشتہ روز تقریبا ساڑھے چار بجے قاضی موڑہ چونگی پونچھ میں ایک ٹریکٹر ٹرالی سڑک پر الٹ گئی جس کے باعث کئی گھنٹے آمد و رفت بند ہو گئی۔اس دوران ہزاروں مسافروں کو ازحد حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران بات کرتے ہوئے مسافروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرالی پر اورلوڈ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی لاپرواہی کی وجہ سے چنڈک سے قاضی موہڑہ تک لوگوں کو پریشان ہونا پڑا۔ انہوں جہاں انتظامیہ سے اس صورت حال پر نظر رکھنے کا مطالبہ کیا وہی انہوں نے ٹرالی والوں اور دیگر گاڑی والوں سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں میں اتنا ہی سامان چڑھائیں جتنی ان کی گنجائش ہے اضافی سامان نہ ڈالیں۔انہوں نے کہا اگر اورلوڈنگ پر قدغن نہ لگایا گیا تو ہمیں کسی بڑے حادثے سے شکار ہونا پڑے گا۔