چنار کے زرد پتوں سے ماحول سنہرا

2 days ago 1

November 18, 2024

عارف بلوچ

اننت ناگ // موسم خزاں کے دوران پتوں کے سنہری رنگ کی وجہ سے چنار کے درخت ایک منفرد اور انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں جو لوگوں بالخصوص سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسم خزاں میں سیاح ہمیشہ مغل باغات کی سیر کو ترجیح دیتے ہیں۔مغل باغ ویری ناگ آجکل اپنی خوبصورتی کے جلوے چاروں اور بکھیر رہا ہے، جہاں ایک طرف باغ کے بیچوں بیچ خوبصورت آبشار بہہ رہا ہے وہیں باغ میں موجود چنار آجکل رونق بخش رہے ہیں۔ رنگ برنگی سنہری اور نارنگی رنگ کے پتے ایک الگ ہی منظر بیان کر رہے ہیںاور ان پتوں نے باغ میںمزید چار چاند لگائے ہیں۔سیاحوںکا کہنا ہے کہ انہوں نے کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کے بارے میں جتنا سنا تھا یہاں آکر اس سے کہیں زیادہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ موسم خزاں نے ویری ناگ کومزید دلکش بنا دیا ہے ۔مقامی شہری فاروق احمد نے کہا کہ ویری ناگ ہر موسم میں سیاحوں کیلئے بہترین جگہ ہے تاہم ستم ظریفی ہے کہ اس خوبصورت مقام کو سیاحتی اعتبار سے اتنی تشہیر نہیں مل پائی ہے جتنا یہ حقدار ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article