کشمیر عظمیٰ کے بانی مدیر جاوید آزر کو صدمہ || ہمشیرہ انتقال کر گئیں، ادارہ کی تعزیت

3 days ago 2

November 18, 2024

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

سرینگر// کشمیر عظمیٰ کے بانی مدیر اور سرکردہ صحافی، ادیب و شاعر جاوید آزر کی ہمشیرہ کا گزشتہ روز انتقال ہوا ہے۔
خاندانی ذرائع کے جاوید آزر کی ہمشیرہ مسماۃ زینہ بانو زوجہ مرحوم محمد اسحاق خان ساکن باراں پتھر بٹہ مالو سرینگر کل یعنی اتوار 17نومبر کو دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحومہ انتہائی شریف النفس خاتون تھیں اور صوم و صلوٰۃ کی پابند تھیں۔
ان کے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سماج کے تمام طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو آبائی قبرستان میں پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔
مرحومہ کے فرزندان فاروق احمد اور مظفر محمود خان کے مطابق تعزیت پرسی کا سلسلہ صرف تین دن رہے گا۔
اس دوران کشمیر عظمیٰ کے عملہ ادارت نے ادارہ کے بانی مدیر کی ہمشیرہ کے انتقال پر جاوید آزر کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے آمین۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article