November 19, 2024
کولگام// منشیات فروشی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کے تحت، کولگام پولیس نے آج ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کر لیا۔ ضبط کی گئی جائیداد میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان اور اس کے نیچے 15 مرلہ زمین شامل ہے، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ جائیداد محمد اشرف بھٹ ولد غلام رسول بھٹ ساکن رہپورہ کھڈوانی، کولگام کی ہے، جسے انسداد منشیات ایکٹ 1985 کی سیکشن 68-F(2) کے تحت ضبط کیا گیا۔ تحقیقات کے مطابق یہ جائیداد منشیات اور نفسیاتی مواد کی غیر قانونی سمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منشیات فروش اس وقت سینٹرل جیل کپواڑہ میں قید ہے اور وہ پولیس سٹیشن قاضی گنڈ میں درج ایک ایف آئی آر نمبر 43/2023 میں بھی ملوث ہے۔
کولگام پولیس کی اس کارروائی کو عوام نے سراہا ہے۔
مقامی لوگوں نے منشیات فروشوں کے خلاف اٹھائے گئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں علاقے کو منشیات سے پاک کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قانون کی سختی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔