اشرف چراغ
کپوارہ//موسم سرما شرو ع ہونے کے ساتھ ہی علاقہ گزریال درسن میں بجلی کی سپلائی بار بار متا ثر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو سردیو ں کے ان ایام میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں ۔کرالہ پورہ سے ڈگری کالج دردسن تک بجلی کی ہائی ٹینشن لائن بو سید ہ ہوچکی ہے اور اب اس ترسیلی لائن میں بجلی سپلائی کرنے کی قوت برداشت نہیں ہے اور یہ ہائی ٹینشن لائن بار بار گر جاتی ہے اور نتیجے کے طور علاقہ کے لوگو ں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کئی دہائی قبل علاقہ گزریال کو بجلی سپلائی فراہم کی گئی لیکن تب سے آج تک کرالہ پورہ سے گزریال وارسن تک ہائی ٹیشن لائن کو تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ محکمہ بجلی کے اہلکار پرانی اور بو سیدہ تارو ں کو جوڑ کر کام چلاتے ہیں لیکن اب کرالہ پورریسونگ اسٹیشن سے گزریال تک ہائی ٹینشن لائن اس قدر بوسیدہ ہوچکی ہے کہ اب محکمہ بجلی کے اہلکار اس کو جو ڑ نہیں سکتے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ دن میں اگر مذکورہ لائن گر جاتی ہے تو محکمہ کا عملہ مرمت کر کے دوبارہ بجلی سپلائی فراہم کرتے لیکن دوران شب جب یہ بوسید ہ لائن گر جاتی ہے تو اس کی مرمت کرنا ناممکن بن جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ گزریال ،دردسن ،ریشی گنڈ ،وارسن ،وارسن گجراں ،سنگڑانہ گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے معاملہ کئی بار محکمہ کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لایالیکن 4سال گزر جانے کے باجود بھی کرالہ پورہ گزریال ہائی ٹیشن لائن کو تبدیل نہیں کیا گیا ۔سول سو سائٹی گزریال نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ہر ماہ صارفین کو بھاری رقومات کی بلیں تو مو صول ہوتی ہے لیکن محکمہ نے ہائی ٹینشن لائن کو تبدیل کرنے کے لئے 4سال میں بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔سو ل سو سائٹی گزریال نے نئی حکومت بالخصوص ممبر اسمبلی ترہگام سے مطالبہ کیا کہ وہ اولیکن ترجیحات دیکر کرالہ پورہ سے گزریال تک ہائی ٹینشن لائن کو تبدیل کرنے کے لئے ضروری قدامات اٹھائیں تاکہ موسم سرما میں یہ لائن بار بار نہیں گر جائے گی اور صارفین کو بلاخلل بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی ۔