سرینگر// ٹرانسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر، ویشیش پال مہاجن نے جمعہ کو کہا کہ 15 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کے خاتمے کے لیے متعارف کرائی گئی سبسڈی سکیم کو مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
مہاجن نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بسیں، میٹادورز اور منی بسیں اس سکیم کے تحت اپنی پرانی گاڑیوں کو سکریپ کروا کر سبسڈی حاصل کرسکتی ہیں، بشرطیکہ وہ سکریپنگ کا ثبوت فراہم کریں۔
انہوں نے کہا، “ہم نے اس حوالے سے تشہیر کی ہے، اور آر ٹی او نے مجھے بتایا ہے کہ وادی سے اب تک 35 درخواستیں موصول ہوئی ہیں”۔
انہوں نے مزید لوگوں سے اس سکیم میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں سے بھی تقریباً 100 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
مہاجن نے روڈ سیفٹی کے مہینے کے دوران خطے میں سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہنیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ قوانین توڑنے والوں کا لائسنس منسوخ اور گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا، “اگر آپ کی وجہ سے کسی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو، تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کے خلاف کارروائی کریں”۔
ٹرانسپورٹ کمشنر نے خاص طور پر خطرناک کرتب دکھانے یا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے والدین کو بھی خبردار کیا کہ وہ اپنے بچوں کے عمل پر قابو پائیں، ورنہ سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
۔ 15 سال پرانی گاڑیوں کیلئے سکریپ سبسڈی سکیم دستیاب: ٹرانسپورٹ کمشنر
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article