سرکاری سطح پر عملی طورکشمیری زبان کو دیس نکالاگیا ہے اور رسمی طور ہائی سکول سطح پر ایک مضمون کی حیثیت سے پڑھائے جانے کے علاوہ اس کی ترویج کیلئے عملی طور کچھ نہیں کیاجارہاہے ۔کشمیری زبان کی زبوں حالی پر آج کل بہت سے لوگ ماتم کناں ہیں ۔کچھ حکومت کی عدم توجہی پر نالاں توکچھ اپنی غفلت پر خفالیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ زبان اپنی آن بان اور شان کھورہی ہے ۔آج کی نئی نسل کیلئے شاید یہ کوئی اتنی اہم زبان نہ ہو لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہماری زبان کی جڑیں انتہائی گہری ہیں ۔یہ زبان ہمیں یوں ہی اپنے آبا و اجداد سے ورثے میں نہیں ملی ہے بلکہ اس زبان کو زندہ رکھنے کیلئے کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔کبھی سنسکرت،کبھی فارسی ،تو اب اردو ،وقت کے حاکموں نے اس زبان کو ختم کرنے کیلئے کیا کچھ نہ کیا ۔کشمیری زبان ان سب مشکلات کے باوجود گوکہ آج کل غریب ہے ،لیکن زندہ ہے۔یہ کوئی کل کی زبان نہیں ہے بلکہ اس کی تاریخ بہت پرانی ہے۔1919میں جارج ابراہیم گریرسن نے لکھا تھا کہ کشمیری دردی زبانوں میں سے وہ واحد زبان ہے جس کا لٹریچر دستیاب ہے ،اتنا ہی نہیں بلکہ اس کی تاریخ 750برس پرانی ہے ۔یہی وہی دور ہے جہاں سے بیشتر جدید زبانوں بشمول انگریزی کا احیاء ہوا ہے۔ آزادی ہند کے بعد کشمیری کو اگر چہ کشمیر وادی میں بحیثیت مضمون پرائمری سکولوں میں متعارف کیا گیا لیکن 1955میں اس کی تدریس اس بہانے سکولوں میں روک دی گئی کہ اس سے بچوں پر زبانوں سے متعلق پڑھائی کا بوجھ کم ہوجائے گا۔بعد ازاں کشمیری زبان کے بہی خواہوں کی جانب سے تحریک چلانے کے بعد کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ کشمیری قائم کیا گیااور یوں70کی دہانی کے آغاز میں یونیورسٹی میں کشمیری کو بحیثیت مضمون پڑھانا شروع کیاگیا۔گوکہ بعد میں کچھ کالجوں میں بھی کشمیری پڑھایا جانے لگا لیکن یہ اضافی مضمون کے طور ہی نصاب میں رہی ۔کشمیری زبان کو روبہ زوال ہوتا دیکھ کر گوکہ حکومت نے2000میں کشمیری کو بطورلازمی مضمون سکولوں میں متعارف کرایالیکن اس فیصلہ کو عملانے میں دس سال لگ گئے۔فیصلہ عملایا بھی گیا تو کیا ہوا۔کشمیری کی کتابیں تیار کی گئیں ۔سکولی نصاب میں شامل ہوئیں لیکن معاملہ وہی لکھے من اور پڑھے خدا والا ۔اب جبکہ کشمیری زبان کو سرکاری زبان کا درجہ ملا ہے اور اب کشمیری زبان کو فروغ دینے کی باتیں کی جارہی ہیں تاہم جن بچوں کو کشمیری بطور مضمون پڑھایا جارہا ہے ،وہ بھی نیم حکیم ہی ہونگے کیونکہ وہ زبان کے اصلوب سے بالکل بے بہرہ ہیں۔آخر ہوگا بھی کیا؟ ۔مضمون تو متعارف کرایا لیکن اساتذہ میسر نہیں ہیں۔بیشتر سرکاری سکولوں میں تو سائنس اور اردو کے اساتذہ کشمیری پڑھاتے ہیں ۔ایسے اساتذہ زبان کے ساتھ کیا انصاف کر پائیں گے جب انہیں خود بھی معلوم نہیں کہ اس زبان کی تحریر و تقریر کے اصلوب کیا ہیں۔یہی حالت ریاست میں سرکاری زبان اردوکی بھی ہے ۔گوکہ بولنے کو تو یہاں اردو زبان بولی جاتی ہے لیکن اس کے اصل مفہوم سے اکثر بے خبر ہیں۔اگر حکومت واقعی کشمیری زبان کو روبہ زوال ہونے سے بچانے کے علاوہ اس کو فروغ دینے کی خواہاں ہے تو اس کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔ آپ سکولوں میں کشمیر زبان کے گرامر اور رسم الخط سے نابلداستاد سے کشمیری مضمون پڑھاتے جائیں گے تو ماحصل طالب علموں کی ایک ایسی کھیپ ہوگی جو نہ ادھر کے ہونگے ،نہ اُدھر کے۔نجی سکولوںمیں کشمیری مضمون کا حال ہی بے حال ہے۔وہاں ذریعہ تعلیم و تدریس انگریزی ہے اور انگریزی زبان پر اس قدر توجہ دی جارہی ہے کہ بچے کشمیری بولنا ہی تقریباً بھول گئے ہیں اور جب بول چال کی زبان دوسرے ہو،تو بھلا انہیں کیسے کشمیری زبان سیکھنے کی ترغیب دی جاسکتی ہے۔موجودہ ماحول میں روز اول سے ہی بچوں کو کشمیری زبان سے اس قدر دور رکھا جارہا ہے کہ ان کے نزدیک اب یہ زبان بے وزن ہوگئی ہے۔گھروں میں کشمیری بولنے کا چلن نہیں ،سکولوں میں انگریزی اور اردو کا بول بالا،ایسے میں کشمیری زبان پروان چڑھے تو کیسے۔موجودہ برق رفتار اور ترقی یافتہ دور میں اگر کسی زبان کو فروغ دینا ہے تو اس کو روزگار سے جوڑنا ضروری ہے۔اگر ہم بھی یہاں کشمیری تمدن اور زبان کو زندہ جاوید رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس کو جاب مارکیٹ سے جوڑنا ہی پڑے گااور اس کو بول چال کی زبان سے روزگار کا وسیلہ بنانا ہوگا۔چونکہ اب یہ سرکاری زبان بن چکی ہے تواعلیٰ سیول امتحانات میں کشمیری کو بحیثیت مضمون اور ذریعہ ترسیل قرار دیا جائے،نیز کشمیری زبان میں تحقیق کو فروغ دینے کے علاوہ سرکاری سطح پر خط و کتابت کشمیری زبان میں شروع کرنے کی پہل کی جائے۔اتنا ہی نہیں کشمیری بولنے والے علاقوں میں سرکاری ملازمتوں کیلئے کشمیری زبان جاننا ضروری قرار دیا جائے تاکہ ہر فرد یہ زبان اپنا نے پر مجبور ہوجائے تاکہ حقیقی معنوں میں اس زبان کی ترویج و اشاعت یقینی بن سکے۔
کشمیری زبان کو روزگار سے جوڑنے کی ضرورت
11 hours ago
1
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source ArticleRelated
پاکستان کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم کشتی حادثہ کا جائزہ لینے کے ...
4 minutes ago
0
95 فلسطینی قیدیوں کے نام شائع کردیے، ان قیدیوں کو اتوار سے ر...
27 minutes ago
0
فرانس، لبنان کے ساتھ مل کر بلیو لائن پر سرحد کی حد بندی کے ل...
36 minutes ago
0
غزہ میں 86 فلسطینی جاں بحق
11 hours ago
0
ایک دلہا، تین دلہنیں: شادی کی ویڈیو وائرل
11 hours ago
1
© Rss Finder Online 2025. All Rights Reserved. | Designed by MyHostiT