ایک دلہا، تین دلہنیں: شادی کی ویڈیو وائرل

11 hours ago 1

قاہرہ: اکثر لوگ ایک سے زائد شادیاں کرکے دو یا تین بیویوں کے ساتھ رہتے ہیں اوریہ شادیاں مختلف اوقات میں کرتے ہیں لیکن مصری نوجوان نے ایک ساتھ تین لڑکیوں سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

العربیہ اردو پر مصر کے فیوم گورنریٹ کے شہری کی انوکھی شادی کی رپورٹ شیئر کی گئی ہے، مصری نوجوان کی تینوں بیویوں کا نام اسما، بوسی اور امیرہ ہے جن کا کہنا ہے کہ انہیں اس شادی پر کوئی اعتراض نہیں۔

شادی کے لئے دُلہا نے جہاں ایک ہی تقریب کا انعقاد کیا وہیں تینوں دُلہنوں کے عروسی سنگھار کیلئے بھی ایک ہی سلون کا انتخاب کیا گیا۔

اس انوکھی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئی ہے جس میں مصری دُلہا کی تینوں دُلہنوں کو سفید عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان نے تینوں دُلہنوں کو شادی کیلئے راضی کرنے سے متعلق بتایا کہ‘ میری تینوں لڑکیوں سے محبت کی شادی ہے جس کیلئے میں نے بذات خود ان لڑکیوں کو راضی کیا، امیرہ میری پڑوسی اور پہلی محبت ہیں جس کے بعد مجھے بوسی اور پھر اسما سے بھی محبت ہوگئی، پھر میں نے تینوں کو ایک ساتھ شادی کیلئے راضی کرلیا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article