MPCC Urdu News 9 Nov 24

1 week ago 1

کانگریس کی ضمانتوں کا کامیاب نفاذ، یو پی اے حکومت نے منریگا، فوڈ سیکورٹی اور آر ٹی آئی دی، بی جے پی نے کیا دیا؟: مکھڑگے

ملک کے وزیر اعظم بغیر ہچکچاہٹ کے جھوٹ بولتے ہیں، وہ جھوٹ بولتے ہیں اور بہ بانگ دہل بولتے ہیں

بانٹنے اور کاٹنے کا کام بی جے پی کا ہے، کانگریس کے تین سینئر لیڈروں نے ملک کے اتحاد کے لیے قربانی دی

مہاراشٹر کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامژن کرنے کے لیے ایم وی اے کی حکومت منتخب کریں

ناگپور/ممبئی: کانگریس پارٹی نے ہمیشہ عوام سے کیے اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے۔ یو پی اے حکومت نے منریگا، فوڈ سیکورٹی ایکٹ، معلومات کا حق، تعلیم کا حق جیسے قوانین دیئے۔ اب بھی کانگریس پارٹی نے ہماچل پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ کے عوام کو دی گئی ضمانتوں کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اعداد و شمار کے ساتھ واضح طور پر بات کرتے ہوئے نریندر مودی کو چیلنج کیا کہ وہ حساب دیں کہ انہوں نے 12 سال تک گجرات کے وزیر اعلیٰ اور 11 سال سے وزیر اعظم کے عہدے پر رہ کر کن وعدوں کو پورا کیا۔

ناگپور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کرناٹک میں گرہ جیوتی یوجنا کے تحت 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے اور اس کے لیے 9657 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے جس میں سے اب تک 5164 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ . شکتی یوجنا کے تحت خواتین کے لیے مفت بس سفر کے لیے 5015 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے اور اب تک 2109 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ گرہ لکشمی یوجنا کے تحت خواتین کو ماہانہ 2000 روپے دیے جاتے ہیں اور بجٹ میں 28 ہزار 608 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ اس اسکیم پر اب تک 13 ہزار 451 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ انا بھاگیہ یوجنا کے تحت بی پی ایل کنبوں کے لیے 8080 کروڑ مختص کیے گئے ہیں اور 2582 کروڑ خرچ کیے گئے ہیں، یووا ندھی یوجنا کے تحت بے روزگار نوجوانوں کے لیے 650 کروڑ مختص کیے گئے ہیں اور 108 کروڑ خرچ کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ کیا ان کے پاس کوئی طریقہ کار نہیں ہے، بغیر کچھ دیکھے، بغیر کسی اطلاع کے، ہر وقت جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔

کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اشتعال انگیز تقاریر کرکے عوام کی توجہ اصل مسئلہ سے ہٹا رہے ہیں۔ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ ترقیاتی کاموں کے بارے میں بتائے اور براہ راست ووٹ مانگے۔ آر ایس ایس کو یوگی آدتیہ ناتھ کے نعرے ’بٹیں گے تو کٹیں گے‘ سے محبت ہے۔ اس کے خلاف نریندر مودی نے ’ایک ہیں تو سیف ہیں‘ کا نعرہ شروع کیا ہے۔ مودی اور یوگی کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہئے کہ پارٹی کی جانب سے کون سا نعرہ دینا ہے۔ مارنے والے اور تقسیم کرنے والے آپ خود ہیں اور دوسروں کے لیے یہ بٹیں گے تو کٹیں گے کا نعرہ دیتے ہو؟ کھڑگے نے کہا کہ اندرا گاندھی و راجیو گاندھی نے ملک کے اتحاد کے لیے قربانیاں دیں۔ بتاؤ بی جے پی میں کس نے قربانی دی؟ کھڑگے نے یہ بھی کہا کہ مودی جھوٹ بولو لیکن بہ بانگ دہل بولو کی پالیسی پر عمل کر تے ہیں۔

کانگریس کے قومی صدر ملکا رجن کھڑگے نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کی مہم میں بی جے پی نے اپنے تمام وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء، سینئر لیڈروں کو کام پر لگا دیا ہے۔ لیکن لوگ اب اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔ مہاراشٹر کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامژن کرنے کے لیے انہوں نے عوام سے ایم وی اے کی حکومت کو لانے کی اپیل کی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article