ایک سال کے دوران ریاست میں نظم وضبط کی صورتحال بہتر:صدرٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ

2 days ago 1
صدرٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ تلنگانہ کانگریس کمیٹی کا توسیع اجلاس جو آج اندرا بھون میں صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کمیٹی کا توسیع اجلاس جو آج اندرا بھون میں صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ ریاستی وزراء، پی سرینواس ریڈی، ٹی ناگیشور راؤ، ارکان پارلیمنٹ ملو روی، انیل کمار یادو، سی کرن کمار ریڈی، عامر علی خان ایم ایل سی، فیروز خان انچارج نامپلی، عثمان الہاجری، بی وینکٹ ایم ایل سی کے علاوہ اراکین اسمبلی و دیگر قائدین نے شرکت کی۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران بہترین نظم ونسق فراہم کیا ہے اور جتنے ترقیاتی وفلاحی اقدامات کئے ہیں وہ ملک کی کوئی اور ریاست نہیں کرسکتی۔

 کانگریس حکومت نے 11ماہ میں جو ترقیاتی کام انجام دئیے ہیں وہ بی آر ایس حکومت نے 10سال میں انجام نہیں دئیے۔18ہزار کروڑ کے زرعی قرضے، خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر، اندراما ہاوزنگ،200یونٹ مفت برقی سربراہی،500 روپے میں گیاس سلنڈر کی فراہمی،50 ہزار نوجوانوں کو ملازمت کی فراہمی کانگریس حکومت کا کارنامہ ہے۔

 اس کیلئے حکومت نے ایک سال کی تکمیل پر26 روزہ  تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قائدین کو چاہئے کہ وہ ان پروگراموں، متعلق عوام کو آگاہ کریں۔ اپوزیشن بی جے پی ا ور بی آر ایس حکومت کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ پھیلارہی ہیں۔

ہمیں ان کی ان کوششوں کو ناکام بنانا چاہئے۔ حکومت اقتدار میں آنے کے بعد پارٹی کیلئے سخت محنت کرنے والوں کو مختلف کارپوریشنوں کے صدور نشین کے عہدوں سے نوازا گیا۔ ہماری کوشش ہے کہ پارٹی کے تمام وفادار اور محنت کرنے والوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

صدر ٹی پی سی سی پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ مجوزہ مقامی اور بلدی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کیلئے سخت محنت کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ بی آر ایس قائدین حکومت کے خلاف منصوبہ بند سازش کے تحت جھوٹا پروپگنڈہ کرتے ہوئے اسے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 اقتدار کی محرومی سے بی آر ایس قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں پارٹی قائدین کو چاہئے کہ وہ حکومت کی فلاحی اسکیمات پر عمل آوری سے عوام کو واقف کرائیں۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article