آل انڈیا آیوروید انسٹی ٹیوٹ کا 7واں یوم تاسیس | مرموکابین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعات قائم کرنے پر زور

2 hours ago 1

October 9, 2024

یو این آئی

نئی دہلی//صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو قومی دارالحکومت میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ کے ساتویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ، مرکزی آیوش وزیر پرتاپ را جادھو، آیوش سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا اور انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا نیساری کے ساتھ آیوش کی وزارت کے سینئر افسران اور دیگر معززین موجود تھے۔تقریب کے بعد صدر جمہوریہ نے آیوش میڈیسن سینٹر پروگرام کا افتتاح کیا اور ایٹرنل آیوش نمائش کی نقاب کشائی کی۔ آیوش اوشدھی کیندر کا مقصد معیاری آیورویدک ادویات کو سب کے لیے قابل رسائی بنانا اور آیوروید کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔انسٹی ٹیوٹ نے حالیہ برسوں میں ملک بھر میں صحت اور تندرستی کے سات نئے مراکز قائم کیے ہیں اور 44 خصوصی کلینک کے ذریعے 27 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا ہے۔ مجموعی طور پر 73 قومی اور بین الاقوامی ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ آیوروید دنیا کے قدیم ترین جامع طبی نظاموں میں سے ایک ہے۔ یہ دماغ، جسم اور روح کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے پر زور دیتا ہے۔ آیورویدک طبی نظام ہماری میراث ہے اور آیوش کی وزارت اس ورثے کو ایک مستند طبی نظام کے طور پر قائم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ جادھو نے کہا کہ آیوش کی وزارت نے دیہی علاقوں میں مستند اور سستی آیورویدک ادویات فراہم کرنے کیلئے’آیوش اوشدھی کیندر‘ شروع کیا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article