انتخابی نتائج کے ایک دن بعد راہل کا ووٹروں کو شکریہ

2 hours ago 1

October 9, 2024

یو این آئی

نئی دہلی//کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد آج انڈیا اتحاد کے حق میں ووٹ دینے کے لئے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا مسٹر گاندھی نے جموں و کشمیر کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتحاد کو اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا موقع دیا لیکن ہریانہ کے انتخابی نتائج کو غیر متوقع قرار دیا اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کہ وہ انتخابی نتائج کا تجزیہ کرے اور اس سے متعلق شکایات کے بارے میں آگاہ کرے مسٹر راہل گاندھی نے کہا جموں و کشمیر کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ریاست میں انڈیا اتحاد کی جیت آئین کی جیت ہے، جمہوری عزت نفس کی جیت ہے۔ ہم ہریانہ کے غیر متوقع نتائج کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ کئی اسمبلی حلقوں سے آنے والی شکایات کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔کانگریس کے لیڈر نے کہا’’ہریانہ کے تمام لوگوں کا ان کی حمایت اور انتھک محنت کے لئے ہمارے ببر شیر کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ۔ ہم حقوق ، سماجی اور معاشی انصاف اور سچائی کیلئے اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور آپ کی آواز بلند کرتے رہیں گے‘‘۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article