ایل او سی کے نزدیک مشکوک نقل و حرکت

21 hours ago 2

عظمیٰ نیوز سروس

مینڈھر//سیکورٹی فورسز نے بدھ کو پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔سیکورٹی حکام کے مطابق راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر مینڈھر سیکٹر میں بہاری رکھ کے جنگلات اور ملحقہ دیہات کا محاصرہ کیا۔یہ کارروائی کچھ لوگوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد کی گئی جن کا شبہ ہے کہ ملی ٹینٹ ہیں۔ادھر پونچھ ضلع کی پولیس قیادت نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے ساتھ رہنے والے دیہاتیوں سے رابطہ کیا، انہیں چوکس رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینے کی تاکید کی۔ حکام نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (پونچھ) شفقت حسین نے لائن آف کنٹرول (کے ساتھ تین سطحی سرحدی باڑ سے پہلے واقع دگوار اور تروان کے دیہاتیوں کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کی۔ملاقات کا مقصد تعلقات کو مضبوط بنانا، خدشات کو دور کرنا اور خطے میں سیکیورٹی کو بڑھانا تھا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ سینئر افسر نے گائوں والوں کو ان کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں پولیس کے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان پر زور دیا کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی اقدامات کو بڑھانے، سرحدی حفاظت کو یقینی بنانے اور پولیس اور دیہاتیوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مقامی لوگوں کی طرف سے جن مسائل کو اجاگر کیا گیا ان میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، روزمرہ کی زندگی اور ترقیاتی اقدامات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شامل تھے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article