سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں ٹریفک پولیس کی مہم جاری ہے اور یومیہ دو سے تین سو موٹر سائیکل اور سکوٹیز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک کے مطابق انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر فی الحال مہم جاری رہے گی۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سری نگر میں یومیہ دو سے تین سو موٹرسائیکل اور سکوٹیز کو تحویل میں لے کر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
جمعرات کو سری نگر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کاٹے۔
ایس ایس پی سری نگر مظفر احمد نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ فی الحال خاطیوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر کارروائی عمل میں لانا ناگزیر بن گیا تھا۔
انہوں نے موٹر سائیکل چلانے والوں سے مودبانہ اپیل کی کہ وہ لائسنس کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ بھی پہنیں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ کرتب بازی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی: ایس ایس پی ٹریفک
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article