جموں و کشمیر میں 79فیصد بارشوں کی کمی

2 days ago 1

November 18, 2024

بلال فرقانی

سرینگر//جموں کشمیر میں رواں موسم کے دوران خشک سالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک بارشوں میں79فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔انڈئن میٹرولاجیکل ڈیپارٹمنٹ کے اعدادو شمار کے مطابق اس عرصے میں جموں کشمیر میں47.49کے مقابلے میں9.83فیصد بارشیں ہوئیں۔مون سون سیزن کے دوران بھی جموں و کشمیر میں بارشوں کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں خطہ کو 26 فیصد بارشوں کی کمی کا سامنا رہا۔ یکم جون سے 30 ستمبر تک جموں و کشمیر میں صرف 408.5 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ معمول کے مطابق 549.1 ملی میٹر بارش ہونی چاہیے تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2024 سے جولائی 2024 تک جموں کشمیر میں 27 فیصد بارشوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اکتوبر سے 6 نومبر 2024 تک کشمیر اور جموں میں بارشوں کی کمی کا شدید سامنا رہا، جس کے نتیجے میں متعدد اضلاع میں معمول کے مطابق بارشیں نہ ہونے کے برابر رہیں۔کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بارشوں میں شدید کمی دیکھنے کو ملی، اننت ناگ میں صرف 6.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو معمول کے 48.8 ملی میٹر سے 87 فیصد کم ہے وہیںبڈگام میں4.4 ملی میٹرمعمولی کی شرح سے89فیصد، بانڈی پورہ5.9 میں ملی میٹر جو معمول شرح سے88فیصداوربارہمولہ میں15.3 ملی میٹربھی معمول شرح سے 70 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔گاندربل میں 14.1 ملی میٹر بارش ہوئی، جو معمول کے 47.8 ملی میٹر سے 71 فیصد کم ہے جبکہ کولگام میں3.3 ملی میٹرجو معمول کی شرح54ملی میٹر سے94فیصد کم جبکہ اور کپوارہ میں32.1 ملی میٹر بھی معمول شرح سے 67.6 سے 53 فیصد تک کمی دیکھنے کو ملی۔پلوامہ میں33.8کے مقابلے میں4,9ملی میٹر اوسطً شرح سے85فیصدکم، شوپیاں میں4.8کے مقابلے میں1.8ملی میٹر اوسطً شرح سے96فیصد کم اور ضلع سرینگر میں42.7ملی میٹر کے مقابلے میں10.2ملی میٹر بارش ہوئی جو اوسطً 76فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔کشتواڑ میں10 ملی میٹر،پونچھ میں3.0 ملی میٹر اور راجوری میں20.2 ملی میٹر بارشیں ہوئیں۔ دوسری طرف جموں صوبے میں صورتحال کچھ مختلف ہے، جہاں سانبہ میں 47.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو معمول کے 14.2 ملی میٹر سے 231 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم زیادہ تر اضلاع میں بارشوں کی کمی رہی۔جموں میں 20.6 ملی میٹر بارش ہوئی، جو معمول کے 33.1 ملی میٹر سے 38 فیصد کم ہے جبکہ کھٹوعہ میں 17.5 ملی میٹر بارش ہوئی، جو معمول کی اوسط 32.1 ملی میٹر سے 45 فیصد کم ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق ادھم پور میں 16 ملی میٹر بارش ہوئی، جو معمول کے 67.5 ملی میٹر سے 76فیصد کم ہے جبکہ رام بن میں20.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو معمول کے 57.2 ملی میٹر سے64 فیصد کم ہے۔ ریاسی میں 19.4 ملی میٹر بارش ہوئی، جو معمول کے 44.4 ملی میٹر سے 56 فیصد کم ہے۔مجموعی طور پر، جموں و کشمیر میں بارشوں کا عمومی طور پر بڑا فرق دیکھنے کو ملا ہے۔ بیشتر علاقوں میں بارشوں کی کمی نے ماحولیاتی اور زرعی شعبوں پر اثرات مرتب کیے ہیں۔ وادی میں معمولی بارشیں بھی نہ ہونے کے برابر رہیں، جس سے پانی کی کمی اور زرعی پیداوار پر شدید اثرات مرتب ہوئے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کی کمی کے سبب زرعی پیداوار، پانی کی فراہمی اور معیشت پر گہرا اثر پڑا۔ 2023 کے دوران جموں و کشمیر میں معمول سے 7 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جو کہ 1,146.6 ملی میٹر تھیں جبکہ معمول کی بارشوں کا اندازہ 1,232.3 ملی میٹر تھا۔گزشتہ سال بارشوں کا طریقہ غیر معمولی طور پر غیر مستحکم رہا، جس کے نتیجے میں کچھ علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں جبکہ دیگر علاقوں میں خشک سالی کا سامنا بھی رہا۔سال 2023 میں مختلف مہینوں میں بارشوں کی شدت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ اکتوبر میں بارشوں کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس میں 141 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ، جنوری میں بھی 42 فیصد اضافی بارشیں ہوئیں۔ جولائی میں بارشوں کا 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تاہم دیگر مہینوں میں بارشوں کی کمی بھی دیکھنے کو ملی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article