دھنی پور مسجد کی کوئی ضرورت نہیں: اقبال انصاری

2 hours ago 1
 اقبال انصاری گزار ہاشم انصاری کے لڑکے اقبال انصاری نے مسجد کی تعمیر کے لئے کوئی ثمر آور اقدامات نہ کرنے پر آج فاؤنڈیشن پر تنقید کی۔

ایودھیا: ایودھیا میں مجوزہ دھنی پور مسجد کی تعمیر کی نگرانی کے لئے سنی سنٹرل وقف بورڈ کی جانب سے قائم کردہ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) نے اپنی تمام کمیٹیاں تحلیل کردی ہیں، جن میں مسجد کی تعمیر کے لئے بنائی گئی کمیٹی بھی شامل  ہے۔

اِس پراجکٹ کے لئے فنڈس کی شدید قلت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا۔ رام جنم بھومی۔بابری مسجد کیس کے قدیم درخواست گزار ہاشم انصاری کے لڑکے اقبال انصاری نے مسجد کی تعمیر کے لئے کوئی ثمر آور اقدامات نہ کرنے پر آج فاؤنڈیشن پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ چار سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے، لیکن یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ اور فاؤنڈیشن نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔انہوں نے صرف مجوزہ مسجد کا لے آؤٹ دکھایا اور پھر اس میں تبدیلی کی۔ مسجد کی تعمیر کے نام پر صرف سیاست کی گئی ہے۔

 آئی آئی سی ایف عطیات حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھنی پور میں مسجد کی ضرورت ہی نہیں ہے، کیونکہ طویل عرصہ سے کئی مساجد قائم ہیں۔ انہوں نے ٹرسٹ کو الاٹ کردہ پانچ ایکڑ زمین کھیتی کے لئے دینے پر زور دیا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article