دہلی سی ایم ہائوس پر تنازع | وزیر اعلیٰ آتشی کا سامان باہر نکالنے کا الزام

2 hours ago 1

October 9, 2024

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//دہلی سی ایم ہاوس معاملے پر تنازعہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق پی ڈبلیو ڈی نے وزیر اعلی کی رہائش پر اپنا تالا لگا دیا ہے۔ یعنی اب سی ایم ہاوس میں ڈبل لاک لگ گیا ہے۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعلی رہائش سے لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلی آتشی کا سارا سامان باہر نکلوا دیا، پھر اس کے بعد اس گھر کو پی ڈبلیو ڈی نے لاک کر دیا۔قابل ذکر ہے کہ جس دن دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس گھر کو خالی کیا تھا، مکان کی چابی سنیتا کیجریوال نے ایک ملازم کے حوالے کر دی تھی۔ اس کے بعد چابی پی ڈبلیو ڈی کے پاس پہنچنی چاہیے تھی، لیکن کہا جا رہا ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ وجلنس نے نوٹس جاری کیا ہے۔سی ایم ہاوس پر تالا لگانے سے قبل جاری اپنے نوٹس میں پی ڈبلیو ڈی نے کہا کہ کیجریوال کے استعفی اور بنگلہ کو خالی کرنے کے بعد اس بنگلہ کو پی ڈبلیو ڈی کے حوالے کیا جانا تھا۔ اس بنگلہ کی تعمیر میں کی گئی بے ضابطگیوں کی ابھی جانچ چل رہی ہے۔ بنگلہ کے اندر موجود چیزوں کی افسران کو لسٹ بنانی پڑ سکتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ بنگلہ کی چابی محکمہ کو ملے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article