سمارٹ میٹرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر کے پی ڈی سی ایل برہم، سخت کاروائی کا انتباہ

2 days ago 1

November 18, 2024

File Photo/ Mubashir Khan

سرینگر// کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ سرینگر اور اطراف میں سرگرم کچھ گروہ سمارٹ میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور اس کے عوض رقم طلب کر رہے ہیں۔
کے پی ڈی سی ایل کے مرکزی انسپکشن سکواڈ نے حالیہ کاروائیوں میں کچھ صارفین کو سمارٹ میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پکڑا ہے، جنہوں نے دورانِ تفتیش ان گروہوں میں ملوث کچھ افراد کے نام ظاہر کیے ہیں۔ یہ نام جلد ہی پولیس کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے تاکہ ایسے گروہوں کا قلع قمع کیا جا سکے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
کے پی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، سمارٹ میٹر کا ڈیٹا ریئل ٹائم میں ڈیٹا سینٹر تک پہنچتا ہے، جس کے ذریعے کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ فوری طور پر پکڑی جاتی ہے اور ڈسکام کو اطلاع دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا، “سمارٹ میٹر کی اندرونی سرکٹری کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا مشکل ہے، کیونکہ ہیڈ اینڈ سسٹم ایسی حرکات کو فوری شناخت کر لیتا ہے”۔
صارفین کو مزید احتیاط کی ہدایت دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ شہر کے مختلف پعلاقوں جیسے مہجور نگر، واتل کدل، حول، فردوس آباد، بٹ مالو، ڈل گیٹ، باغات، زینہ کوٹ، راجباغ اور سوپور (بارہمولہ) میں سمارٹ میٹرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات پیش آئے ہیں۔
کے پی ڈی سی ایل نے ان میٹرز کو ضبط کر کے غیر قانونی بجلی کے استعمال کے ازالے کے لیے صارفین کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔
کے پی ڈی سی ایل نے اپنے تمام سرکل ہیڈز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سمارٹ میٹرز کی چیکنگ کے لیے خصوصی سکواڈز تشکیل دیں اور ڈیٹا سینٹر میں کم بجلی استعمال کرنے والے پروفائلز کی جانچ کریں تاکہ غیر قانونی استعمال کی نشاندہی کی جا سکے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مختلف پولیس سٹیشنز میں ایف آئی آر بھی درج کی جا چکی ہیں تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article