سوپور سڑک حادثے میں زخمی ڈاکٹر دو ہفتے بعد زندگی کی بازی ہار گیا

3 days ago 2

November 18, 2024

سوپور// دو ہفتے قبل سڑک حادثے میں زخمی سوپور کے علاقے اپر آشپییر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اظہر حسن گزشتہ شب صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ 5 نومبر 2024 کو شام 7 بج کر 30 منٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اپر آشپییر کے قریب ڈاکٹر اظہر حسن جنوری ولد مرحوم غلام حسن جنوری، عمر 48 سال، کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔
حادثے کے بعد کچھ مقامی افراد نے زخمی ڈاکٹر کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے انہیں خصوصی علاج کے لیے ایس کے آئی ایم ایس سرینگر بھیجا گیا۔ تاہم، دو ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ رات انہوں نے زندگی کی جنگ ہار دی۔
حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے حوالے سے پولیس سٹیشن سوپور میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article