سوپور کازخمی ڈاکٹرجانبر نہ ہوسکا

2 days ago 1

November 18, 2024

غلام محمد

سوپور//سوپور میں چندروز قبل موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدیدزخمی ہونے والا ڈاکٹراتوار کورات دیر گئے سکمز میں انتقال کر گیا۔5نومبر 2024کو تقریباً شام ساڑھے سات بجے ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سوپورکے عشہ پیر علاقے میں ایک راہگیر کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا تھا جس کی شناخت 48سالہ ڈاکٹر اظہر حسن جانواری ولد مرحوم غلام حسن جانواری ساکن اپر عشہ پیرسوپورکے طور پرہوئی تھی۔زخمی ڈاکٹر کو کچھ مقامی لوگوں نے سوپورہسپتال پہنچایا، جہاں سے اسے خصوصی علاج کیلئے سکمزصورہ منتقل کیا گیا تھا تاہم2ہفتے تک زیر علاج رہنے کے بعداتوارکو رات دیر گئے ڈاکٹر اظہرانتقال کر گیا۔پولیس نے بتایا کہ سوپور تھانے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اورمفرور موٹر سائیکل سوار کی تلاش جاری ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article