متحدہ عرب امارات اور مصر کے صدور نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کی

21 hours ago 1
متحدہ عرب امارات اور مصر کے صدور نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کی متحدہ عرب امارات اور مصر کے صدور نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے جمعرات کو یہاں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم کی رپورٹ کے مطابق مسٹرالسیسی کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ہونے والی بات چیت میں ترقی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس کا مقصد ترقی اور خوشحالی کے لئے دونوں ممالک کی مشترکہ خواہشات کے ساتھ تال میل قائم کرنا تھا۔

علاقائی امور پر دونوں لیڈروں نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ مناسب انسانی امداد انکلیو تک پہنچے اور پائیدار امن اور استحکام کے راستے کے طور پر دو ریاستی حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

بات چیت کے دوران مسٹر النہیان نے فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ جنگ بندی معاہدے میں ثالثی کرنے میں مصر کے کردار کی تعریف کی۔

دونوں لیڈروں نے جوزف عون کے لبنان کے صدر منتخب ہونے کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ مسٹر عون لبنان کو استحکام کی طرف لے جائیں گے۔

شام میں پیش رفت پر، دونوں صدور نے ایک جامع سیاسی عمل کی اپیل کرتے ہوئے ملک کے اتحاد، استحکام اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article