نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے تار پاکستان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں: انوراگ ٹھاکر

1 hour ago 1

September 21, 2024

یو این آئی

جموں// مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کا الزام ہے کہ نیشنل کانفرنس اورکانگریس کے تار پاکستان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھارت سرجیکل سٹرائیک کرتا ہے تو یہ پارٹیاں فوج کی صلاحیت پر سوال اٹھاتی ہیں۔
موصوف مرکزی وزیر نے ہفتے کو ریاسی نے پاکستانی وزیر خارجہ کے حالیہ ایک بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا: ’پاکستان کے وزیر خارجہ کے بیان سے صاف ظاہر ہوجاتا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے تار پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں جب بھارت سرجیکل سٹرائیک کرتا ہے تو فوج کی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا: ’پاکستان جب ملک میں دہشت گردی پھیلاتا ہے تو نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی خاموش رہتی ہیں اگر بی جے پی کہتی ہے کہ پاکستان پہلے دہشت گردی بند کرے پھر بات چیت کریں گے لیکن یہ جماعتیں کہتی ہیں کہ پہلے بات چیت کی جائے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’دفعہ 370 کی وجہ سے ہی چالیس ہزار جانیں چلی گئیں اور اس کے باوجود بھی یہ پارٹیاں اس کو واپس لانے، پی ایس اے ختم کرنے کی وکالت کرتی ہیں‘۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article