نیشنل کانفرنس مساوات پر مبنی حکومت چلائے گی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2 hours ago 1

October 9, 2024

File Photo

سرینگر// اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کی مبارکباد دینے کے لئے آج دوسرے روز بھی پارٹی سے وابستہ ہزاروں عہدیداران، کارکن، حامی اور معزز شہری نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر آپہنچے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ عہدیداروں اور کارکنوں کا مبارکبادی کا اصل مستحق قرار دیتے ہوئے انہیں اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں کو تقسیمی عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے، عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے، بے روزگاری کا تدارک کرنا ہے اور منشیات کے استعمال کے مسئلے کو حل کرنا ہے، ہمارے سامنے بہت سارے چیلنج ہیں اور ان چیلنجوں کا ہم اُسی صورت میں مقابلہ کرسکتے ہیں جب ہماری آپسی صفیںمضبوط ہونگی۔
انہوں نے میں عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی آبائی جماعت نیشنل کانفرنس پر پھر ایک بار اپنا اعتماد ظاہر کیا اور ہم عوام کی اُمیدوں پر کھرا اُترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
فاروق عبداللہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں لوگوں کی اُمیدواروں پر کھرا اُترنے کا حوصلہ اور ہمت عطا کرکے تاکہ ہم جموں وکشمیر کے عوام کو موجودہ مشکلات اور مصائب سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں۔ جموں وکشمیر کو اس وقت پولیس سٹیٹ بنایا گیا اور غیر مقامی افسر شاہی کو یہاں کے عوام پر مسلط کیا گیا ہے جو یہاں صرف اور صرف عیش و عشرت میں مصروف ہیں جبکہ لوگوں کا کوئی پُرسانِ حال نہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام نے 5اگست کے فیصلوں کو قبول نہیں کیا ہے اور مستقبل میں بھی نہیں کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کیلئے کام آسان نہیں ہوگا لیکن ہماری حد درجہ کوشش ہوگی کہ لوگوں کے بنیادی حقوق بحال کئے جائیں، دھونس و دباﺅ کی پالیسی کو ختم کیا جائے گا۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے اُفسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے عوام نے پھر ایک بار مذہب کی بنیاد پر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا حالانکہ گذشتہ5سال کے دوران جموں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
انکے مطابق بھاجپا نے جموں کو معیشی طور پر تباہ و برباد کردیا، اُن کے بچوں کی نوکریاں غیر مقامیوںکو دی جارہی ہے، اُن کی زمینوں پر باہر کے لوگوں کو آباد کیا جارہاہے اور لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس مساوات پر مبنی سرکار چلائے گی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article