ورنگل میں ایر پورٹ کی تعمیر کا عنقریب آغاز، تمام رکاوٹیں دور

2 days ago 1
ورنگل میں ایر پورٹ کی تعمیر کا عنقریب آغاز، تمام رکاوٹیں دور اس منصوبہ کو وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے پیش کیا ہے جب کہ کام کی رفتارمیں تیزی خصوصی کوششوں کی وجہ سے ہے۔

ورنگل: ضلع ورنگل میں مام نور ایرپورٹ کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت تلنگانہ  نے ایرپورٹ کی توسیع کے لئے درکار 253 ایکڑ اراضی کی حصول کے لئے 205 کروڑ روپئے جاری کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

حکومت نے ایر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ منصوبے کے لیے ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (DPR) تیار کرے، جس میں ڈیزائن بھی شامل ہوگا۔روڈز اینڈ بلڈنگس اتھارٹی (آر اینڈ بی) نے 150 کلومیٹر کے طویل کنٹریکٹ کو منظور کر دیا ہے جو ہوائی اڈے کی تعمیر میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ جی ایم آر سننر نے اسے استثنیٰ دیا ہے۔

 ہوائی اڈے کی موجودہ جگہ 696 ایکڑ ہے، اور رن وے کی توسیع، ٹرمینل بلڈنگ، ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کی تنصیب اور نیوی گیشن آلات کے لیے مزید 253 ایکڑ اراضی حاصل کی جا رہی ہے۔

 اس منصوبہ کو وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے پیش کیا ہے جب کہ کام کی رفتارمیں تیزی خصوصی کوششوں کی وجہ سے ہے۔ توقع ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اپنے دورہ ورنگل کے دوران جاریہ ماہ کی 19 تاریخ کو مجوزہ ایرپورٹ کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article