November 18, 2024
عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی 18اور 19 نومبر کو ہونے والے 19ویں گروپ آف ٹوئنٹی (جی20)لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے پیر کو ریو ڈی جنیرو پہنچے۔ یہ تین ممالک کے ان کے پانچ روزہ دورے کا دوسرا مرحلہ ہے۔ایکس پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ سربراہی اجلاس میں مختلف عالمی رہنمائوں سے ملاقات کے منتظر ہیں۔یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہندوستان، جس نے گزشتہ سال چوٹی کانفرنس کی میزبانی کی تھی، برازیل اور جنوبی افریقہ کے ساتھ G20ٹرائیکا کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو نائجیریا کا دورہ ختم کرنے کے بعد جی-20سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ابوجا سے برازیل کے ریو ڈی جنیرو کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔روانہ ہونے سے قبل وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، “ایک کامیاب دورے کے لیے نائجیریا کا شکریہ۔ یہ دورہ ہندوستان-نائیجیریا دوستی کو مضبوطی اور جوش فراہم کرے گا‘‘۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی کا ابوجا، نائیجیریا کا کامیاب دورہ ختم ہوا۔ اس سے پہلے وزارت خارجہ میں سکریٹری نے نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کے بارے میں میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نائیجیریائی فارما اور ہیلتھ کیئر سیکٹر میں ہندوستانی سرمایہ کاری چار ارب ڈالر کی ہے، جس میں ابوجا اور لاگوس میں ایک آنکھوں کا اسپتال شامل ہے، جبکہ ابوجا میں ہندوستانی آپریٹڈ ایک 300 بستروں پر والا اسپتال بننے والا ہے‘‘۔