پرانی گاڑیوں کو اسکراپ کرنے پر مزید فوائد کا اعلان

22 hours ago 3
پرانی گاڑیوں کو اسکراپ کرنے پر مزید فوائد کا اعلان نئی گاڑی کی خریدی پر موٹر وہیکل ٹیکس میں 25 فیصد کا ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے

نئی دہلی: وزارتِ ٹرانسپورٹ نے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والی گاریوں سے نجات پانے کے مقصد سے BS-II اور اس سے پہلے کے دھوئیں کے اخراج کے معیارات کی حامل گاڑیوں کو اسکراپ کرنے پر نئی گاڑی کی خریدی پر ایک مرتبہ ادا کیے جانے والے ٹیکس میں 50 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

فی الحال پرانی شخصی گاڑیوں کو اسکراپ کرنے کے بعد نئی گاڑی کی خریدی پر موٹر وہیکل ٹیکس میں 25 فیصد کا ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے جب کہ کمرشیل گاڑیوں کی صورت میں ٹیکس میں 15 فیصد کی کمی کی جاتی ہے۔

وزارتِ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نے 24 جنوری کو جاری کردہ مسودہ اعلامیہ میں کہا کہ تمام گاڑیوں جن میں کمرشیل اور پرسنل گاڑیاں شامل ہیں، ان پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اطلاق ہوگا۔

BS-1 سے مطابقت رکھنے والی یا BS معیارات متعارف کرائے جانے سے پہلے بنائی گئی گاڑیوں پر چاہے وہ کمرشیل ہوں یا پرسنل، دوسری گاڑی کی خریدی پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر BS-II کی گاڑیاں میڈیم اور ہیوی پرائیویٹ اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے زمرہ میں آتی ہیں تو ان پر اتنا ہی ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔

Photo Source: @IndianTechGuide

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article