کانگریس فرقہ وارانہ اور ذات پرستی پر الیکشن لڑتی ہے | ہریانہ نتائج نے سیاسی مزاج دکھایا

2 hours ago 1

October 9, 2024

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کو ملک کے سیاسی مزاج کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی حکومت کا مسلسل تیسری بار جیتنا تاریخی ہے۔ مودی نے کہا کہ کانگریس پوری طرح سے فرقہ وارانہ اور ذات پرستی پر الیکشن لڑتی ہے۔ کانگریس اور اس کے خاص قسم کے نیٹ ورک نے ان انتخابات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ مودی مہاراشٹر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے منعقد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار اور دیگر معززین موجود تھے۔ وزیراعظم نے آن لائن پروگرام میں شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ ہریانہ نے بتا دیا ہے کہ ملک کا مزاج کیا ہے!دو میعاد پوری کرنے کے بعد مسلسل تیسری بار منتخب ہونا تاریخی ہے۔ کانگریس کا پورا ماحولیاتی نظام، اربن نکسلیوں کا پورا ٹولہ عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف تھا، لیکن کانگریس کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے کسان بی جے پی کی کسان فلاحی اسکیموں سے خوش ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ’دلتوں نے محسوس کیا ہے کہ کانگریس ان کا ریزرویشن چھین کر اپنے ووٹ بینک میں تقسیم کرنا چاہتی ہے اور اس طبقے نے بی جے پی کو ریکارڈ حمایت دی ہے‘۔ کانگریس نے کسانوں اور نوجوانوں کو مختلف طریقوں سے بھڑکانے کی کوشش کی لیکن ہریانہ کے نوجوان، ہماری بہنیں اور بیٹیاں، بی جے پی کے ساتھ اپنے روشن مستقبل کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ مودی نے کہا کہ کانگریس نے بار بار ثابت کیا ہے کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست کو آگے بڑھانے کے لیے ایک غیر ذمہ دار پارٹی بن چکی ہے۔ وہ اب بھی ملک کو تقسیم کرنے کے لیے نئے بیانیے تشکیل دے رہی ہے۔ کانگریس سماج کو تقسیم کرنے کا فارمولہ لے کر آتی رہتی ہے۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کانگریس مسلمانوں کو ڈرا کر اپنا ووٹ بینک مضبوط کرنے کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی مسلم ذاتوں کا مسئلہ آتا ہے، کانگریس لیڈر منہ بند کر کے بیٹھ جاتے ہیں۔ لیکن جب بھی ہندو سماج کی بات آتی ہے، کانگریس ذات پات سے اپنی بحث شروع کردیتی ہے، کانگریس کسی بھی طریقے سے ہندو سماج میں آگ لگانا چاہتی ہے، تاکہ وہ اس پر سیاسی روٹیاں سینکتی رہے۔

وزیراعظم آج لاس روانہ ہورہے ہیں

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی 21ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس اور 19ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے آج دو روزہ دورے پر لاس جائیں گے۔”وزیر اعظم مودی 21ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس اور 19ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس کے لیے لا پی ڈی آر کے وزیر اعظم سونیکس سیفنڈن کی دعوت پر لا پی ڈی آر کے وینٹیانے کا دورہ کریں گے۔ ” وزارت خارجہ میں سکریٹری (برائے مشرق)جے دیپ مجمدار نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سفر 10اور 11 اکتوبر کو ہوگا‘‘۔ مجمدار نے کہا “ہم آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کی دسویں موجودگی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی ہندوستان ، لاوس خصوصی چوٹی کانفرنس میں لاوس مسٹر مودی کا خیرمقدم کرے گا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article