عظمیٰ نیوز ڈیسک
حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے نہج البلاغہ پر بین الاقوامی کانفرنس کا کل انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ صدر شعبہ عربی پروفیسر علیم اشرف جائسی کے مطابق آل انڈیا نہج البلاغہ سوسائٹی، حیدرآباد کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس میں کلیدی خطبہ ایران کے آیت اللہ مہدی مہدوی پور دیں گے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن صدارت کریں گے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد طئے شدہ پروگرام میں جن مقررین کو مدعو کیا گیا ہے اُن میں مولانا مجاہد حسین، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا کے علاوہ کویت کے پروفیسر حسن کمال اور انجینئر مصطفی جی عباس، مولانا سید تقی رضاعابدی، پرفیسر سید حسیب الدین رضوی شرفی شامل ہیں۔ سمینار کے دیگر اجلاس میں مدعو مہمانان واکرام میں قم ایران کے ڈاکٹر علی ضیائی آغا محمد رضا پرویز، ڈاکٹر علی قدوسی، ڈاکٹر سید تنویر عالم قادری، پروفیسر سید جہانگیر، مولانا سید تقی حیدر نقوی، نئی دہلی شامل ہیں۔