ایس ایس پی ٹریفک نے پونچھ میں خصوصی بیداری مہم چلائی

5 hours ago 1

حسین محتشم

پونچھ// سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) دیہی جموں جی ایل شرما نے ایس ایس پی پونچھ شفقت حسین بٹ کے ہمراہ پونچھ ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حادثات پر قابو پانے اور عام لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی۔اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے کیلئے ایک خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس دوران خاص طور پر غلط پارکنگ، ٹرپل سواری، ہیلمٹ کے بغیر سواری، معمولی ڈرائیونگ اور غلط سائیڈ پر ڈرائیونگ کے خلاف مہم چلائی گئی۔مہم میں ڈی ایس پی پنکج سودن، ڈی ایس پی ایس او جی اعجاز احمد، ڈی ایس پی ٹریفک شیو کمار، ایس ایچ او پونچھ کنال سنگھ بھی موجود تھے جنہوں نے بس اسٹینڈ پونچھ، پریڈ بازار، مین بازار، سٹی چوک اور قلعہ بازار میں کاروائی کی۔ ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ٹریفک صرف سنگل سائیڈ سے چلائیں۔ انہوں نے پونچھ کے صدر بازار میں غلط سائیڈ سے آنے والی گاڑیوں کو چالان کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے والدین سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے نابالغ بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں اور ایسا نہ کرنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ مہم کے دوران مین بازار میں معروف سماجی کارکن کمل جیت سنگھ کی طرف سے ایس ایس پی ٹریفک کے لام کو سراہا گیا اور ان کو مبارکباد دی گئی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article