جامع نظامیہ حیدرآباد کی خدمات ناقابلِ فراموش

7 hours ago 1

عظمیٰ نیوز ڈیسک

حیدرآباد// اسلام ہندوستان میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے، انسانی زندگی کے مختلف میدانوں میں اس کے کارنامے انتہائی منفرد نوعیت کے تہذیب وثقافت سے بھرپور اور ترقی وکامرانی کے جوہر دکھلاتے نظر آتے ہیں۔ موجودہ حالات میں اسلامی دائرے میں وُسعت کے ساتھ آئے دن جدید مسائل کا سامنا ہے؛ وقت کا تقاضہ ہے کہ علماء کرام قرآن‘ حدیث‘ فقہ‘ عقائد‘ تاریخ‘ طبعیات‘ سماجیات‘ اقتصادیات‘ سیاسیات اور نفسیات کے مختلف پہلوؤں کو پیشِ نظر رکھ کر عصری اُسلوب میں نئی نسل واستفادہ کنندگان کے ذہن و ذوق کو ملحوظ رکھتے ہوئے تسلی بخش تحقیق واستدلال کے ذریعہ حقائق پیش کریں۔ مولانا خلیل احمد ندوی نظامی‘ سابق ماہرکتبات محکمۂ آثارِقدیمہ‘ چیئرمین صمدانی گروپ آف ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹس‘ کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ لینگویجس سنٹرNCPUL وفانوس آگہی (تاریخِ اسلام وثقافتِ اسلامیہ سے نئی نسل کو واقف کرانے کیلئے کل ہند سطح پر انٹراسکولس؍ کالجس مقابلۂ جات) حیدرآباد نے کہا کہ درسگاہوں میں شعبۂ تحقیق بنیادی ضرورت سمجھا جاتا ہے، اِسی لئے ترقی یافتہ ممالک میں تحقیق کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، اِس کو تعلیمی ترقی کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔ تحقیق کے متعلق دینی اداروں میں ٹھہراؤ کی کیفیت ہے‘ حالانکہ سابق میں بیسویں صدی کے نصف تک علمی تحقیقات اور تصنیف وتالیف کاروں کی بڑی تعداد نے اپنے پیچھے قیمتی علمی اثاثے چھوڑے‘ جو اُن کی فکروبصیرت کا نچوڑ اور علم کے پیاسوں کیلئے توانائی کا بیش بہا سرمایہ ہے، لیکن آہستہ آہستہ اِس شعبہ کی طرف رُجحان میں کمی آتی گئی اور اِن تمام کاوشوں کی جگہ نصابی سرگرمیاں چھائی رہیں، غیردرسی سرگرمیاں تقریر وخطابت کے حدتک سمٹ گئیں، مدرّسین‘ مقررین وشارحین تو پیدا ہوئے لیکن علمی‘ تحقیقی وتخلیقی فکر وجدوجہد معدوم ہوتی گئی، اگرچیکہ ملفوظات‘ مکتوبات‘ خطبات وشروحات کے اطراف تحریری صلاحیت گھومتی رہی لیکن علوم وافکار کے میدان میں رونما ہونے والی حالیہ پیشرفت سے ناآشنائی ودوری بڑھتی چلی گئی، ایسے حالات میں جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے شعبۂ تحقیقات ونشریات کی سمت اپنی رفتار کو مزید تیزتر کردی‘ جو یقینا ایک مثالی اقدام اور قابلِ تحسین کارنامہ ہے۔ تحقیقات ونشریات کے میدان میں جامعہ اپنے قیام کے ابتدائی دورسے ہی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article