جل جیون مشن کے تحت دیہی علاقوں میں نل سے جل مہم کی عمل آوری | کوٹرنکہ کے336گھرانوں کو پانی فراہم کیاگیا

6 hours ago 1

محمد بشارت

کوٹرنکہ //ضلع راجوری کے سب ضلع کوٹرنکہ کی پنچایت حلقہ موڑہ بی کراگ میں جل جیون مشن کے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں 300سے زائد گھروں میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیاگیا ۔محکمہ کی جانب سے شروع کی گئی مہم کے دوران سب ڈویژن کے دیہی علاقوں میں لوگوں کو درپیش پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے عملی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔مذکورہ علاقہ میں گزشتہ کچھ عرصہ سے محکمہ جل شکتی کے زیر تحت کام کیاجارہا تھا جس کے بعد لوگوں کو درپیش پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے عملی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔اس سلسلہ میں جل جیون مشن کی جانب سے علاقہ میں ایک خصوصی گرام سبھاکا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیلدار درجہ اول کوٹرنکہ بدھل سید ساحل علی و بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرخواص و انچارج بی ڈی او کوٹرنکہ و پنچایت کی مقامی مر و خواتین نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔تحصیلدار کوٹرنکہ نے کہا کہ مرکزی سرکار کی طرف جل جیون مشن نامی اسکیم سے لاکھوں لوگوں کو نل سے جل دیا جا رہا ہے جس پر سرکار کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تا کہ دور دراز علاقوں میں رہایش پذیر لوگوں کو صاف و شفاف پانی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل محکمہ مال (روینو )و محکمہ دہی ترقی کے ساتھ مل کر محکمہ جل شکتی نے سروے کیا تھا کہ آزادی سے لیکرآج تک کتنے لوگ پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت حلقہ موڑا بی کراگ میں لوگوں کو نل سے جل مل رہا ہے اور مقامی آبادی نے خوشی کااظہار کیا ہے۔آفیسر موصوف نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ ضرورت کے مطابق ہی پانی کا استعمال کیا جاے وہیں محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹوآفیسر اشفاق چوہدری نے کہا کہ انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے تعاون سے جل جیون مشین اسکیم کو عوام کے نام وقف کر دیا گیا ہے ۔اس اسکیم سے 336 کنکشن لوگوں کو دئیے گئے ہیں۔ سابقہ سرپنچ عبدل قیوم بٹ نے محکمہ جل شکتی و مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ٹھیکیدار کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ایک سال قبل میری پنچایت میں یہ اسکیم شروع کی گی تھی اور ضلع راجوری میں ایسی پہلی پنچایت ہے جہاں جل جیون مشن سکیم مکمل ہوئی ہے ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article