ناندیڑ:13نومبر ( ورقِ تازہ نیوز) مجلس اتحادالمسلمین ( ایم آئی ایم) کے چوٹی کے قائد شعلہ بیان مقرر بیرسٹر اسدالدین اویسی اور رکن لوک سبھا اور اکبر الدین اویسی رکن قانون ساز اسمبلی تلنگانہ اسٹیٹ ناندیڑ جنوب حلقہ میں مجلسی اُمیدوار سید معین کے انتخابی جلسوں اور ریالیوں میں عوام سے خطاب کریں گے۔
ناندیڑ حلقہ جنوب سے الیکشن لڑرہے سید معین نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ بیرسٹر اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کے علاوہ مجلس کے تلنگانہ اور مہاراشٹر کے قائدین بھی ناندیڑ پہونچ رہے ہیں۔ یہ قائدین مجلس کے لئے انتخابی تشہیری مہم بھی چلائیں گے۔
ریالیوں اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس بار سید معین پوری طاقت اور حکمت عملی سے ریاستی اسمبلی الیکشن لڑرہے ہیں۔ ان کے جلسوں اور جلوسوں میں بڑی تعداد میں نوجوان اور ہمدردانِ مجلس جوق در جوق شریک ہورہے ہیں۔