اوڑی میں آگ،مکان اورکریانہ سٹورتباہ | 5لاکھ روپے نقدی بھی جل گئی

22 hours ago 3

اوڑی /سی این آئی/ گنگل اوڑی میں دوران شب آگ کی ہولناک واردات میں دو منزلہ رہائشی مکان اور کریانہ اسٹور جل کر خاکستر ہو گیا ۔سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات کو علاقے میں آگ ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کر لیا اور اپنے متصل ایک کریانہ کی دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ۔ آگ تقریباً 11بجکر 30منٹ پر لگی جس کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا تاہم وہ دیر سے علاقے میں پہنچ گئے جس کے نتیجے میں آگ سے دو منزلہ رہائشی مکان اور کریانہ اسٹور جل کر خاکستر ہو گیا ۔ یہ مکان فضل دین نجار ولد عبداللہ نجار کا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ہے ۔ ادھر مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کہا کہ حکام فائر ٹینڈر بروقت بھیجنے میں ناکام رہے۔ اگر وہ فوری طور پر جواب دیتے تو بڑے نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے سے 5 لاکھ روپے کی نقدی بھی جل گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کروڑوں کی املاک کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے جس میں کریانہ کی دکان کا ذخیرہ بھی شامل ہے جو گھر میں رکھا گیا تھا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article