سرینگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ انٹی کورپشن بیور (اے سی بی) سے ایس پی عبدالواحد کو ہٹانے سے انصاف اور احتساب کے لیے حکومت کے عزم پر سوال اٹھتے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘اس سے کرپٹ اور طاقتور کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوجاتا ہے’۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیاانہوں نے کہا: ‘ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) سے عبدالواحد اور ان کے ساتھیوں کو ہٹانا بدعنوانی کو چیلنج کرنے والے اہلکاروں کو درپیش خطرات کو اجاگر کرتا ہے’۔ان کا کہنا ہے: ‘اس سے کرپٹ اور طاقتور کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوجاتا ہے’۔
محبوبہ مفتی نے اپنے پوسٹ میں کہا: ‘وسل بلور کو سزا دینے کی اس کارروائی نے کرپشن کی تحقیقات کی آڑ میں کشمیریوں کی جائیدادوں پر چھاپے مارنے کے لیے اے سی بی سمیت مختلف ایجنسیوں کو استعمال کرنے کے پیچھے حکومت کے حقیقی ارادوں کو منکشف کر دیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ اس سے انصاف اور احتساب کے لیے حکومت کے عزم پر سوال اٹھاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے سری نگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شاہراوں کی مرمت اور زبیائش و آرائش کے دوران غیر معیاری مواد استعمال کرنے کی شکایت کے بعد دو ابتدائی رپورٹ درج کیں ہیں۔
اے سی بی سے ایس پی واحد کو ہٹانے سے حکومت کے انصاف کے عزم پر سوال اٹھتے ہیں: محبوبہ مفتی
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article