تاریخ کے جھروکوں سے۔ 17 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

4 days ago 2

حیدرآباد: ہندستان اور عالمی تاریخ میں 17 نومبر کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

1511۔انگلینڈ اور اسپین نے فرانس کے خلاف دفاعی معاہدہ کیا۔

1525۔ مغل حکمراں ظہیر الدین بابر ، فتح کے مقصد سے سندھ کے راستے پانچویں بار ہندستان میں داخل ہوا۔

1558۔ایلزبیتھ اول نے انگلینڈ کا تخت و تاج سنبھالا۔

1604۔سر والٹر ریلے کو انگلینڈ میں بغاوت کے الزام میں جیل میں ڈال دیا گیا۔

1800۔واشنگٹن میں امریکی پارلیمنٹ کانگریس کا پہلا اجلاس شروع ہوا۔

1831۔ ایکواڈور اور ونیزوئیلا گریٹر کولمبیا سے الگ ہوئے۔

1831۔نیو گریناڈا آزاد ریاست بنا۔

1857۔لکھنٔو میں آزادی کی لڑائی ختم ہونے کا دعوی کالن کیمپ ویل نے کیا۔

1869۔سوئز نہر کو رسمی طور پر کھول دیا گیا۔

1869۔ انگلینڈ کے جیمس موری نے 13 ہزار کلو میٹر لمبی پہلی سائیکل ریس جیتی۔

1913۔پناما نہر سے پہلا جہاز گزرا تھا۔

1915۔ہندستانی فوج میں بغاوت بھڑکانے کے لئے وشنوگوپال پنگلے کو تالیگاووں جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

1928 ۔ لاٹھی چارج میں زخمی ہونے کے بعد لالہ لاجپت رائے کا انتقال ہوا تھا۔

1932۔تیسری گول میز کانفرنس کا آغازہوا تھا۔

1933۔ امریکہ نے سوویت یونین کو منظوری دیتے ہوئے تجارت کے لئے منظوری دی۔

1954۔مصر میں جنرل جمال عبدالناصر نے اقتدار سنبھالا۔

1958۔سوڈان میں فوج نے سرکار کا تختہ پلٹ دیا۔

1963۔عراق میں عبدالسلیاین یوارف کی قیادت میں اقتدار پر قبضہ کیا گیا۔

1964۔برطانیہ نے جنوبی افریقہ کو ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی لگانے کا اعلان کیا۔

1966۔ہندستان کی ریتا فاریہ لندن میں منعقد مقابلے میں عالمی ملکہ حسن بنیں کسی ہندستانی کو پہلی بار یہ خطاب ملا۔

1972۔ارجنٹینا کے سابق صدر جوآن پرسن کی 17 سال کی جلاوطنی کے بعد بیونس آئرش میں واپسی ہوئی۔

1977۔تھائی لینڈ میں ویمز تھانون کتکا چورن نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔

1977۔چین نے فضا میں اپنا سب سے بڑا ایٹمی تجربہ کیا۔

1988۔بے نظیر بھٹو کی پارٹی کو پاکستان کے چناو میں بھاری اکثریت ملی۔

1989۔ بلغاریہ کی پارلیمنٹ نے سربراہ مملکت ٹوڈور جوکوف کو برخاست کردیا۔

1991۔چیک اور سلواکیہ میں تنازعہ کے سبب صدر واک والوں ہاویل نے خصوصی اختیارات سے حکومت چلانے کا اعلان کیا۔ امریکی کانگریس 1992۔نے شمالیامریکہ میں آزاد تجارت سمجھوتہ ’نافٹہ‘ کو منظوری دی۔

1993۔نائجیریا میں جنرل سانی اباچا نے دوبارہ فوجی حکومت قائم ہوئی۔

1997۔مصر کی اسلامی دہشت گرد تنطیم الجمع الاسلامیہ نے 58 سیاحوں سمیت 62 افراد کا قتل عام کیا۔

2001۔افغانستان کے سابق صدر برہان الدین ربّانی پانچ سال بعد وطن واپس لوٹے۔

2012۔ مصر میں مین فالٹ علاقے کے قریب ایک ریل حادثہ میں کم سے کم 50 اسکولی بچے مارے گئے۔

2013۔ روس کے کزان ہوائی اڈے پر تاتارستان ایئر لائنس کے طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے سے 50 لوگوں کی موت۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article