سرینگر// جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم سرما نے پوری شدت کے ساتھ قبضہ جما لیا ہے، جہاں وادی میں رات کے وقت منفی درجہ حرارت کے ساتھ کہرا آلود صبحیں دیکھی جا رہی ہیں۔
برف سے ڈھکے کشمیر کے پہاڑ سردیوں کا حقیقی منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ لداخ کے مناظر بھی راتوں رات برفانی وادیوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
ماہر موسمیات فیضان عارف کے مطابق، وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں زیادہ تر علاقوں میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ شوپیاں میں درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو کہ وادی کا سرد ترین مقام تھا، پہلگام میں درجہ حرارت منفی 4.4 اور لارنو میں منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔ گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
سرینگر میں درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
لداخ کے دراس علاقے میں درجہ حرارت منفی 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔ لیہہ اور کرگل نے بالترتیب منفی 8.6 اور منفی 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
جموں و کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کا راج، درجہ حرارت منفی
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article